غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 74 ہزار 494 تک پہنچ گئی، جبکہ 2025 میں جنگ بندی کے بعد بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 74 ہزار 494 تک پہنچ گئی، جبکہ 2025 میں جنگ بندی کے بعد بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 75 ہزار 604 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 افراد کی لاشیں اور 24 زخمی لائے گئے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 534 ہو گئی ہے، جبکہ اس عرصے میں 5 ہزار 486 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں