گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، خاتون سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران خاتون سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔