خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے افغان مہاجرین کیمپ اور باڑہ اور باجوڑ میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔
پشاور میں چار سدہ روڈ پر واقع افغان مہاجر خراسان کیمپ میں عید الفطر کی اجتماعی نماز ادا کی گئی۔جس کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی۔

ادھر باجوڑ اور باڑہ میں بھی عید الفطر بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، باجوڑ کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

اس موقع پر مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ عید گاہوں اور مساجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ باڑہ کے بیشتر علاقوں میں بھی سعودی عرب کے ساتھ عیدالفطر منائی گئی، نماز عیدالفطر ادا کرکے ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں