چینی صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر تہنیتی خط بھیجا، جس میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو ( جی ڈی آئی) کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے مکالمے کے نام تہنیتی خط بھیجا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ترقی انسانی معاشرے کا مستقل موضوع ہے اور بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

شی نے کہا کہ انہوں نے پانچ سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل ڈیویلپمنٹ تعاون کو فروغ دینے، عالمی ترقی کے عمل میں نئی روح پھونکنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 پر عملدرآمد تیز کرنے میں مدد کے لئے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) پیش کیا تھا۔

شی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد ہوا ہے جبکہ اس اقدام کے تحت تعاون کے منصوبے 120 سے زائد ممالک میں عملی شکل اختیار کرچکے ہیں اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس طرح مشترکہ ترقی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کا ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آج دنیا میں ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور تمام ممالک کے عوام ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ پرجوش ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور گلوبل ساؤتھ کے رکن کی حیثیت سے چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عوام پر مرکوز ترقیاتی تصور پر قائم رہنے، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے، پائیدار ترقی کے اہداف کے تصور کو حقیقت میں بدلنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر میں نئی اور زیادہ موثر خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں