سیالکوٹ کےتھانہ ستراہ پولیس کی کارروائی، چینی شہری سےچوری شدہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد،ملزم گرفتار

سیالکوٹ کےتھانہ ستراہ پولیس کی کارروائی، چینی شہری سےچوری شدہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد،ملزم گرفتار

سیالکوٹ کے تھانہ ستراہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزم حماد نے چائنیز شہری سے یہ رقم چرائی تھی ملزم حماد چائنیز شہری کا ترجمان تھا اور وہ فیصل آباد سے سیالکوٹ آتے ہوئے اس شخص کے ہمراہ تھاچائنیز شہری وڈالہ سندھواں میں واش روم جانے کے لیے رکا، جس دوران ملزم حماد ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیاپولیس نے ملزم حماد کو گرفتار کیا اور اس سے چوری شدہ رقم برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے ہےتھانہ ستراہ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس واردات میں ملوث دیگر افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں