پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، بحیرہ عرب میں 750 ملین ڈالر مالیت کی 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، بحیرہ عرب میں 750 ملین ڈالر مالیت کی 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہازوں حنین اور یرموک نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 750 ملین امریکی ڈالر مالیت کی 2 ہزار 800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ایک مشتبہ کشتی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ بورڈنگ آپریشن کے دوران کشتی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ اور سمندر کے راستے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں