ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ملنے پر ایس ایس پی لاہور عمران کشور پولیس سروس سے مستعفی ہو گئے۔۔ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران کی منانے کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔۔۔
پولیس سروس سے مستعفی ہونے والے ایس ایس پی عمران کشور کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا جہاں پیر کے روز عمران کشور کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کے عہدے پر کام کرنے والے ایس ایس پی عمران کشور نے 13مارچ کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ہونے پر احتجاجا استعفی دے دیا تھا۔۔۔ جس کے بعد اعلیٰ افسران نے مستعفی ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کو منانے کی کوشیشیں شروع کر دیں جو تاحال بار آور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے اڑھائی گھنٹے جبکہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بھی 1 گھنٹہ تک ان کی رہائشگاہ پر عمران کشور سے ملاقات کی اور انہیں استعفی واپس لینے کیلئے قائل کرتے رہے۔۔۔