محکمہ موسمیات نےملک میں کل سےبارشوں کی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ نو مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جوسولہ مارچ تک برقرار رہے گا-

محکمہ موسمیات نےملک میں کل سےبارشوں کی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ نو مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جوسولہ مارچ تک برقرار رہے گا-محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات نے9 سے 16 مارچ کے دوران چترال،مری،گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،10 مارچ کو اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،پشاور،چارسدہ،مردان میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ12 سے 16 مارچ کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال،پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے جبکہ14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے-محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسان کو فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں