کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار زخمی ملزمان موبائل فون و اسیشٹنری کی دوکان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے ،،
وی او ،،
پولیس کے مطابق جمعرات کو افطاری کے وقت نواں کلی میں واقع موبائل فون و اسیشٹنری کی دوکان میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور ہسپتال منتقل کے بعد وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوکاندار بھی زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات شروع کردی ،،،،