مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔
افسوس ناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں اس وقت پیش آیا جب مالاکنڈ جیل سے قتل کے الزام میں قید قیصر نامی شخص ضمانت ملنے پر اپنی ماں کے ہمراہ اپنے گاوں ہاتھیان ضلع مردان جارہے تھے درگئی میں دوسری کار میں سوار مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔نامعلوم ملزمان واردات کے بعدفرارہوگئے۔ مالاکنڈ لیویز نے لاشیں درگئی اسپتال منتقل کردی گئی لیویز کاکہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے لیویزنے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکرناکہ بندیاں کردی ہے۔