پنجاب کی جیلوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کےلئے اسلحہ اور انسوگیس بندوقیں اور شیلز خریدنے کافیصلہ کرلیاگیا۔۔
Vo
لاہور سمیت پنجاب کی 43جیلوں میں خطرناک دہشت گرد۔سیریل کلرز۔سنگین کرائم کے قیدی موجود ہیں۔۔جیلوں پر بیرونی حملوں کےخطرات وقیدیوں کودوسری بیرکس وجیلوں میں منتقلی کے دوران خطرات کے پیش نظر اسلحہ کی خریداری ضروری ہے۔ہائی پروفائل قیدیوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کےلئے 100بندوقیں۔۔3لاکھ30ہزار گولیاں ۔5ہزار آنسو گیس شیل خریدے جائیں گی۔۔اسلحہ وآنسو گیس شیلز کی خریداری کےلئے15کروڑ57لاکھ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔۔
گنز و گولیوں کے لیے 13 کروڑ33لاکھ جبکہ آنسو گیس شیلز کےلئے 2 کروڑ 22لاکھ مختص کئے گئےہیں۔آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔۔حکومت کی منظوری کےبعد مطلوبہ اشیا کی خریداری کا عمل شروع کیا جائےگا۔۔