اٹک 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اٹک 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ثاقب شہزاد ولد محمد اشفاق نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میرا بڑا بھائی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے جس کا 11 سالہ بیٹا محمد اسماعیل 22 ستمبر کو پنڈا گراؤنڈ میں میچ دیکھ رہا تھا اس دوران افضال اور رحمت اس کے پاس آئے اور کہا کہ آپ کے ماموں اکرم کی بکری کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور ممانی کسی (کھائی) میں پڑی ہے چنانچہ دونوں اسکو اسی بہانے سے لے گئے اورز بردستی برہنہ کر کے بدفعلی کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان افضال عرف افضالہ ولد امتیاز عرف گورا اور ساجد عرف سائیں ولد رحمت سکنائے کامرہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بندکر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں