کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مبینہ ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مبینہ ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر گزشتہ روز ڈکیتی کی مبینہ واردات میں 2 کروڑ 70 لاکھ روپے لوٹے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق جٹک اسٹاپ اور اس کے گردونواح میں گزشتہ کچھ عرصے سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مبینہ واردات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی سے متعلق بھی کسی پیش رفت کی اطلاع نہیں ملی۔

اہلِ علاقہ نے ڈی آئی جی پولیس، ایس ایس پی کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور علاقے میں پولیس گشت بڑھا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں