اربوں روپے کے مالی خسارے کے شکار سرکاری ٹی وی میں عجب اور غضب کرپشن کے ناقابل تردید دستاویزی ثبوت ملاحظہ فرمائیں ،،، ایم ڈی پی ٹی وی سید مبشر توقیر حسین شاہ کی بھاری مشاہروں پر منظورنظر ریٹائرڈ ملازمین میں تعیناتیوں کی بندر بانٹ ،،
مارچ 2023 میں ریٹائرڈ ہونے والے سہیل بخآری کی ساڑھے تین لاکھ روپے پر بیک ڈیٹ سے ڈائریکٹر آئی آر تعیناتی،،،ریٹائیرڈ ایکس ڈی ٹی اے سیف اللہ شاہد کی کوآرڈینیٹر ایم ڈی پی وی تعیناتی،،،ایکس ڈائیرکٹر فنانس ارشد محمود اورریحان قاسم بھی اس پیکج پر کورڈینٹر ٹو ایم ڈی تعینات،،
-
اطلاعات کی سرپرستی میں سرکاری ادارے میں کرپشن اپنے عروج پر ،عوام سے بجلی کے بل میں زبردستی وصول کیے جانے والے اربوں روپے کو شیر مادر کی طرح استعمال کرنے اور ادارے کو چونا لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا
ہے کوئی نیب یا ایف آئی اے یا پھر رکن قومی اسمبلی یا سینیٹ یا پھر کوئی ثی وی اینکر اور انوسٹی گیٹو صحافی جو ان معاملات کی تحقیقات اور بات کرنے کی جسارت کر سکے
