*اسلام آباد طالبہ خود کشی کیس: ملزم سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی*

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خود کشی کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے اور ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ایکسائز اسلام آباد میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں