کراچی کی ڈاؤیونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں، تنخواہیں واپس لینے کا حکم 3 ہزار 400 ملازمین کی اسناد کی تصدیق تاحال نامکمل

*کراچی کی ڈاؤیونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں، تنخواہیں واپس لینے کا حکم*

ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت، 3 ہزار 400 ملازمین کی اسناد کی تصدیق تاحال نامکمل

کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سال 2024 اور 2025 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

پی اے سی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں، جبکہ یونیورسٹی کے مجموعی طور پر 5 ہزار 350 ملازمین میں سے 3 ہزار 400 کی تعلیمی اسناد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تصدیق تاحال نہیں کرائی جا سکی۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین قاسم سومرو، مخدوم فخرالزمان، وائس چانسلر ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی نازلی حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں