پاکستان کے قومی ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم شہباز شریف کی خبر چلادی اولمپک کھیلوں میں جیولین تھرو میں دنیا میں ریکارڈ بنانے والے اولمپئین ارشد ندیم کو مبارکباد کے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے قوم کاسر فخر سے بلند کردیا ہے لیکن پی ٹی وی نیوز نے فخر کے بجائے فکر کردیا
پی ٹی وی نیوز میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری پی ٹی آئی کی سوچ کے یوتھئے بھرتی کرکے گئے جنہیں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہ صرف تحفظ دیا بلکہ انہیں مستقل بھی کیا
فواد چودھری نے عون ساہی نامی ایجنسیوں کے ٹائوٹ کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بھرتی کیا جسے مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کی سفارش پر ڈائریکٹر نیوز بنا دیا
نگران دور حکومت میں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے عون ساہی کی تنخواہ دہائی لاکھ سے چودہ لاکھ مقرر کروادی
لیکن نگران دور میں ریاست دشمن کارروائیاں کرنے سفارشی افراد بھرتی کرنے سمیت کئی الزامات پر پی ٹی وی سے نکال دیا اور آئیندہ پی ٹی وی میں دوبارہ بھرتی پر پابندی لگادی
وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا بدر شہباز نے عون ساہی کی “خدمات ” پر اسے دوبارہ پی ٹی وی میں لانے کی کوششیں شروع کردیں لیکن موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر مبشر توقیر اس کی مزاحمت کررہے ہیں
پی ٹی وی نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عارف شیخ گزشتہ گیارہ ماہ سے ہیں ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا کہ اپنے 35 سالہ کیریئر میں انہوں نے خبر بنانے تک نہیں سیکھی
پی ٹی وی میں راشد بیگ جیسا پروفیشنل صحافی موجود ہے جو کہ مستقل ڈائریکٹر نیوز بھی رہے ہیں لیکن ایک گروپ انہیں ڈائریکٹر نیوز بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہے جس میں بدرشہباز نمایاں ہے