*بریکنگ*
*خیبرپختونخوا کے علاقے حسن خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار مادر وطن پر قربان*
فتنہ الخوارج کا خیبرپختونخوا کے علاقے حسن خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، *ذرائع*
فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو گئے، * ذرائع*
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ خوارجی دہشتگرد بھی جہنم واصل کردیئے گئے، *ذرائع*
شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک عامرشہید، لانس نائیک محمد یوسف شہید، لانس نائیک محمد ریاض شہید، سپاہی اجمیر، احسان شہید اور ریاض شہید شامل ہیں، *ذرائع*
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلاال چوہدری اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، *ذرائع*
*وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوۓ کہا کہ؛*
شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے، قوم بہادر سپوتوں کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی
شہداء کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، *وزیر داخلہ محسن نقوی*
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے، ۔ *وزیر مملکت طلال چوہدری*
حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان مسلسل افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے، *ذرائع*
دہشتگردوں کا حملہ واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں، *ذرائع*
*دفاعی ماہرین کے مطابق*
پاکستان، افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب متعدد بار افغان عبوری حکومت کی توجہ مبذول کرا چکا ہے
افغانستان میں فتنہ الخوارج ( ٹی ٹی پی) سے وابستہ دہشتگرد عناصر کی موجودگی، ان کی سہولت کاری اور منصوبہ بندی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، *دفاعی ماہرین*
حملے کو ناکام بنا کر سیکیورٹی فورسز نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں پرعزم ہے، *دفاعی ماہرین*
*آپریشن غضب للحق افغانستان میں موجود آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا*