ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں خوفناک تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ 50 زخمی

‏ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں خوفناک تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ 50 زخمی
‏خراب ٹریک کی رپورٹ ڈی ایس نے وزیر ریلوے کو بھی بھیجی تھی
‏تمام ٹرینیں راستوں میں روک دیں
‏ٹرینوں کے ڈرائیور اور عملہ محفوظ ہے

*گھوٹکی کے مقام پر 2 ٹرینوں کا آپس میں تصادم 4 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی امدادی آپریشن شروع نا ھوسکا ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع وزیر ریلوے کا موبائل فون بند*

کراچی سے سرگودھا آنے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں جو راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئیں۔ ترجمان ریلوے
روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ۔ اس کے علاوہ ریلوے اور مقامی پولیس کے ساتھ , مقامی انتظامیہ رییلف کے لیے موقع پر موجودہے ۔ترجمان ریلوے

ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے ہیں

ٹرین حادثہ ریتی اور ڈھرکی کے درمیان ریلوےاسٹیشن ریتی کے قریب پیش آیا ترجمان ریلوے

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تعلقہ ہسپتال روھڑی،پنوعاقل اور سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیاہے ترجمان ریلوے

زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔ترجمان ریلوے

سرسید ٹرین کے باقی ریک کو مسافروں کے ساتھ صادق آباد ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ترجمان ریلوے
ٹریک بحال ہوتے ہی ٹرینوں کو منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا جائے گا ۔ترجمان ریلوے
*ٹکرز*
۱۔ریتی اور ڈھرکی اسٹیشن کے قریب دوٹرینوں کے درمیان حادثہ۔ترجمان سندھ رینجرز
۳۔رینجرز کے جوانوں پر مشتمل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ترجمان سندھ رینجرز
۴۔ رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف۔ترجمان سندھ رینجرز
۵۔حادثے میں متعدد مسافر زخمی۔ترجمان سندھ رینجرز
۶۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔سندھ رینجرز
اوباڑو : ٹرینیں ثکرا گئیں

اوباڑو : ڈہرکی کے قریب ریتی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں ٹکرا گئییں ۔ ریلوے حکام

اوباڑو : ملت ایکسپریس سے سرسید ایکسپریس ٹکرا گئی 15 افراد جاں بحق متعد مسافر زخمی ۔ ریلوے حکام

اوباڑو : حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی۔ ریلوے حکام

اوباڑو : ٹرینوں کا حادثہ ڈہرکی اور ریتی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ ریلوے حکام

بریکنگ نیوز ٹیکرز

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی امدادی ٹیمیں گھوٹکی ٹرین حادثہ والی جگہ پہنچ گئیں۔
جدید ہائیڈرولک کٹرز اور ایمبولینسز امدادی اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

جدید ہائیڈرولک کٹر کے زریعے ٹرین کے حصوں کو کاٹنا ممکن ہو گا.

موٹروے پولیس ہر قسم کی مدد فراہم کریں۔ آئی جی کلیم امام۔

ضرورت پڑنے مزید امدادی دستوں کو تیار رہنے کی ہدایت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں