خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ، پولیس کے اعلیٰ افسران اور 8 کمشنرز کے تبادلے و تقرریاں

خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ، پولیس کے اعلیٰ افسران اور 8 کمشنرز کے تبادلے و تقرریاں

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران اور 8 کمشنرز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس افسران کے تبادلوں میں گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران شامل ہیں، جبکہ تمام احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

جاری اعلامیے کے مطابق کمانڈنٹ ایف آر پی جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کو نئی تعیناتی کے لیے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز شاکر حسین داوڑ، آر پی او کوہاٹ عرفان طارق، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر فصیح الدین، ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود، ڈی پی او کرک عمران خان اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی محمد وقاص خان نئے ڈی پی او مانسہرہ ہوں گے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سوات محمد جمیل اختر کو ڈی پی او بالائی سوات اور ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد کو ڈی پی او کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بالائی سوات مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ اے آئی جی لاجسٹکس محمد خالد کو ڈی پی او لوئر چترال اور اے آئی جی آپریشنز تیمور خان کو ڈی پی او ہری پور مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر کو اے آئی جی لاجسٹکس تعینات کیا گیا ہے۔

صوبے کے 8 کمشنرز کے بھی تبادلے

خیبرپختونخوا حکومت نے انتظامی سطح پر بھی اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 8 کمشنرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کمشنر بنوں کیپٹن (ر) خالد محمود کو نیا کمشنر پشاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

کمشنر مردان ڈویژن حبیب اللہ عارف کو تبدیل کرکے ایچ آر ایم ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ محمد علی شاہ کو نیا کمشنر مردان ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کو بھی ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نعیم اللہ، جو ڈائریکٹر پی ایم ڈی اے تعینات تھے، کو کمشنر بنوں ڈویژن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیوں کے مطابق پولیس اور انتظامی افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں 17 ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں انتظامی سطح پر بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے تحت 17 اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 11 اکتوبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران کو مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آفاق وزیر کو ڈپٹی کمشنر پشاور، منصور ارشد کو چارسدہ، نصراللہ کو صوابی اور شاہ سعود کو مردان تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ضیاء الرحمٰن سوم کو بنوں، شاہد رفیق کو لکی مروت، حامد اقبال کو کرک، بہزاد عادل کو ایبٹ آباد اور یاسر علی خان کو مانسہرہ کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

گوہر علی خان کو بٹگرام، عدنان ابرار کو سوات، شہریار قمر کو بونیر، دل نواز خان کو اپر دیر، احسان اللہ کو لوئر چترال اور ارشد خان کو اپر چترال کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں عارف خان کو ملاکنڈ اور وسیم احمد کو ہری پور کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے مطابق تعینات ہونے والے 17 افسران میں PAS اور PMS دونوں سروسز کے افسران شامل ہیں، جن کا تعلق گریڈ 18 اور 19 سے ہے۔ یہ تعیناتیاں صوبے میں جاری وسیع انتظامی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں