پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو 10 نومبر کو طلب کرلیا

پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو 10 نومبر کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو 10 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پوسٹ آفس میں مجموعی طور پر 3 ہزار 938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی تھی، تاہم مبینہ طور پر مقررہ تعداد سے زیادہ یعنی 4 ہزار 252 افراد کو بھرتی کیا گیا۔

دستاویزات میں منظور شدہ آسامیوں اور کی جانے والی بھرتیوں کی تعداد میں 314 افراد کا فرق سامنے آیا ہے۔ نیب نے اسی معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اسعد محمود کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ہے، جبکہ تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داری کا تعین ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں