پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’’فَاز‘‘ (Fa’az) کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے،
جو ملک کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔