ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب، چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے
مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ حاصل کرکے آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔
صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔ انتخاب میں اسمبلی کے ایک رکن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔