آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں