پشاور میں مردہ بچیوں کی قبروں کی بے حرمتی اور زیادتی کا مبینہ ملزم گرفتار، ایس پی صدر

پشاور میں مردہ بچیوں کی قبروں کی بے حرمتی اور زیادتی کا مبینہ ملزم گرفتار، ایس پی صدر

پشاور میں پولیس نے مردہ بچیوں کی قبروں سے لاشیں نکال کر مبینہ زیادتی کرنے والے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر فدا حسین کے مطابق ملزم سلمان ولد افغان کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ حالیہ طور پر باڑہ قدیم میں رہائش پذیر ہے۔

پریس کانفرنس میں ایس پی صدر فدا حسین نے بتایا کہ پولیس کو ملزم کے حوالے سے صبح اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی۔ ملزم کو قبرستان کے چوکیدار نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم مبینہ طور پر بچیوں کی قبروں سے لاشیں نکالتا، انہیں صاف کرتا، کپڑے پہناتا اور اس کے بعد زیادتی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اب تک چار مردہ بچیوں کے ساتھ ایسی وارداتیں کرچکا ہے، جبکہ پانچویں واردات کی کوشش کے دوران اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 19 سال اور تعلیمی قابلیت بارہویں جماعت تک ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں