کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر دہشتگرد حملہ، کلیئرنس آپریشن جاری، جی او سی 9 ڈویژن اور آئی جی خیبرپختونخوا کی نگرانی

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر دہشتگرد حملہ، کلیئرنس آپریشن جاری، جی او سی 9 ڈویژن اور آئی جی خیبرپختونخوا کی نگرانی

کوہاٹ: پولیس لائنز کی مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کی نگرانی جی او سی 9 ڈویژن میجر جنرل شاہد امیر افسر خود کر رہے ہیں، جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے کلیئرنس آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ لی۔ انہوں نے جی او سی کوہاٹ، آر پی او، ڈی پی او کوہاٹ سمیت دیگر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا۔

آئی جی پی نے آپریشن کی کمانڈ کرنے والے افسران، آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور کلیئرنس آپریشن میں ہونے والی تازہ پیش رفت سے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ خوارج کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں