وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بڑے سرپرائز اور آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کرنے کا عندیہ
لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل اور بڑے سرپرائز کا اعلان کریں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صرف شہید کارکن کی فاتحہ خوانی کے لیے آئے تھے اور کسی اسٹریٹ موومنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔
سہیل آفریدی نے پنجاب پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راستے میں کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جبکہ پرامن طور پر جانے والوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔ ان کے مطابق لاہور اور پنجاب کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں پر نکلے اور ان کا ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا کہ 27 ستمبر کو عوام جس تعداد میں نکلیں گے، اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔