بلوچستان میں پاک فوج کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا دعویٰ، جانی نقصان کی غیر مصدقہ اطلاعات

بلوچستان: ایک بلوچ مسلح تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پاک فوج کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بم (IED) کے ذریعے نشانہ بنایا۔

تنظیم کے دعوے کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام اہلکار جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم سرکاری حکام یا پاک فوج کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ واقعے کی آزادانہ طور پر بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں