کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ملزم حریق احمد کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین منظور

کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ملزم حریق احمد کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین منظور

پشاور کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد ملزم حریق احمد کی جانب سے دائر کی گئی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ملزم حریق احمد کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور کی ہے۔ ملزم داسو میں عسکری بینک کا آپریشن منیجر بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے سلسلے میں ملزم کے اکاؤنٹ کے ذریعے 40 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں، جس کے بعد نیب کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے نیب کو 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست دی، جسے چیئرمین نیب نے منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پلی بارگین سے متعلق درخواست جلد متعلقہ احتساب عدالت میں جمع کرائی جائے گی، جہاں عدالت کی منظوری کے بعد قانونی عمل مزید آگے بڑھے گا۔

واضح رہے کہ پلی بارگین کی حتمی منظوری عدالت کے قانونی اختیار کے تحت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں