کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور اتفاقی گولی لگنے کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 95 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی: جشنِ آزادی پر ہوائی فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، 95 افراد زخمی

کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور اتفاقی گولی لگنے کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 95 افراد زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پاپوش صرافہ بازار کے قریب اتفاقی گولی لگنے سے 32 سالہ ندا زوجہ چاند جاں بحق ہوئی۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ سے متاثرہ افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جن میں سول اسپتال میں 27، جناح اسپتال میں 37 اور عباسی اسپتال میں 32 زخمی رپورٹ ہوئے۔

چھیپا کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 95 افراد زخمی ہوئے، جن میں 57 مرد، 15 خواتین، 15 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔

زخمیوں کے واقعات کراچی کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے، جن میں نارتھ کراچی، کورنگی، ناظم آباد، لائنز ایریا، گزری، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، عزیز آباد، ملیر، گلستانِ جوہر، گارڈن، لانڈھی، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں