مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، صدرِ مملکت کی منظوری

مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، صدرِ مملکت کی منظوری

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی۔

صدرِ مملکت نے سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی بھی منظوری دے دی۔

دریں اثنا، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے ہائی کورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997ء کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں، صدرِ مملکت نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں