مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے مسلم لیگ ( ن ) غائب رہی جبکہ پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پہ ریاست میں جاری خونریزی کی تحقیقات اور میرپور میں مبینہ طور پہ ہونے والے دھاندلی زدہ انتخابی عمل کو کالعدم قرار دئیے جانے کی قرارداد منظور کی ۔ خیال رہے کہ آزاد ذرائع کے مطابق میرپور ڈویژن میں عوام کی جانب سے رائے دہی کا عمل 15 سے 20 فیصد رہا اور اس دوران بڑے پیمانے پہ دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے ۔ اس مشکوک اور بوگس انتخابی عمل کے بعد مسلم لیگ ( ن ) کو فاتح بنا دیا گیا تھا ۔یہ کیا ہے سمجھ سے بالاتر ہو گیا ہے