پریس کانفرنس
*🚨مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، انکے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: ترجمان آزاد کشمیر پولیس*
ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہو کر فورسز پر حملہ آور ہو رہے ہیں، شرپسند عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
خاور علی شوکت کا کہنا تھا شرپسندوں کے حملوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوا ہے، پولیس نے متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے، گرفتار شرپسندوں سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی خاور علی شوکت کے مطابق شرپسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ شرپسند عناصر آزادکشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، آزادکشمیر کے امن کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔