اسلام آباد: معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی TV Today کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی TV Today کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: معروف تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل TV Today سے وابستگی اختیار کرلی۔

حفیظ اللہ نیازی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج 24 جولائی 2026 کو رات 8 بجے TV Today پر ان کے پروگرام ’’تماشا میرے آگے‘‘ کا آغاز ہوگا، جو ہر جمعہ کو نشر کیا جائے گا۔

حفیظ اللہ نیازی نے اپنے نئے سفر کے لیے دوستوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس سفر کو کامیابی، خیر و برکت اور قبولیت سے نوازے۔

TV Today کے اینکرز میں معروف صحافی و تجزیہ کار بلال غوری اور ملیحہ ہاشمی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں