اسلام آباد کچہری میں سموسے کے ساتھ چٹنی پر اضافی رقم کا مطالبہ، معاملہ ’Issue of the Day‘ بن گیا

اسلام آباد کچہری میں سموسے کے ساتھ چٹنی فراہم کرنے پر اضافی رقم کے مطالبے نے پولیس اہلکار اور ویٹر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد دلچسپ صورت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق کچہری ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے پر چٹنی ڈالنے کا کہا، جس پر ویٹر نے مبینہ طور پر کہا کہ سموسے کی پلیٹ 120 روپے کی ہے، تاہم چٹنی ڈالنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہوگی۔

ویٹر کے انکار اور اضافی رقم کے مطالبے پر پولیس اہلکار اور ویٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد معاملہ موقع پر موجود وکلا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

وکلا نے کچہری کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے آتے ہیں، تاہم کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کرتی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیفے ٹیریا کی بندش کا مطالبہ کرنے والے وکلا اور دیگر افراد میں وہ متاثرین بھی شامل تھے جنہیں سموسے کے ساتھ چٹنی فراہم نہیں کی جاتی یا اس کے لیے الگ سے اضافی رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں