لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر

*لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر*

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا، وہ چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

بلال غوری کے مطابق جب قسمت کی دیوی مہربان ہوتو ایسے ہوتی ہے ۔چند ماہ بعد ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا ملک کے تیسرے طاقتورترین عہدے پر تعینات کر دیئے گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 1988 میں 6 لانسرز میں کمیشن حاصل کرکے پاک فوج میں شامل ہوئے۔ انہوں نے نومبر 2007 سے ستمبر 2009 تک 6 لانسرز کی کمانڈ کی۔ اس کے علاوہ ایک آرمرڈ بریگیڈ، جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ، اور ایک انفنٹری ڈویژن کی بھی کمانڈ سنبھالی۔
اسٹاف تقرریوں کے دوران وہ ایک انفنٹری بریگیڈ میں بریگیڈ میجر، چیف آف جنرل اسٹاف کے جی ایس او-2، ایک اسٹرائیک کور کے چیف آف اسٹاف، اور ڈائریکٹوریٹ آف ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تدریسی ذمہ داریوں میں انہوں نے اسکول آف آرمر اینڈ مکینائزڈ وارفیئر (SA&MW) میں انسٹرکٹر، ڈائریکٹر FORADS، اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، کوئٹہ میں چیف انسٹرکٹر کے فرائض انجام دیے۔
انہوں نے 28 اپریل 2020 کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کی کمانڈ سنبھالی۔ بعد ازاں 11 اکتوبر 2022 کو انہیں ترقی دے کر پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں میں سے ایک، لیفٹیننٹ جنرل کے رینک میں ترقی دیدی گئی۔9مئی 2023 کے بعد جب کور کمانڈر لاہور سلمان فیاض غنی کو ہٹا دیا گیا تو لیفٹننٹ جنرل عامر رضا کو وہاں بھیجا گیا اور پھر چیف آف جنرل اسٹاف بنایا گیا اور اب ایک ستارہ اور لگا کر بطور فور اسٹار جنرل انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے
دو باتیں قابل ذکر ہیں ،ایک تو فیلڈ مارشل کی طرح سید ہیں اور دوسرا یہ بھی پی ایم اے کے بجائے آفیسرز ٹریننگ کورس OTSکے ذریعے فوج میں شامل ہوئے

طارق سمیر کے مطابق جنرل عامر رضا کو فور سٹار کے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد ان سے سینئر سات لیفٹیننٹ جنرل سپر سیڈ ہو گئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عمر رضا کو فور سٹار کے عہدے پر ترقی ملنے پر نہ صرف مبارکباد دی ہے بلکہ تصویر بھی جاری کی ہے

سات لیفٹیننٹ جنرل سپر سیڈ ہوئے ہیں ان میں چیئرمین این ڈی ایم سے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر شامل ہیں

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ ، کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا شامل ہیں

آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال ، ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شامل ہیں

نئی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کو تینوں سروسز کا چیف آف ڈیفنس فورسز کا سربراہ مقرر کعنے کی منظوڈی دی گئی تو ایک فور سٹار جنرل کی تعینذتی کا معاملہ زیر التوا تھا

جنرل عامر رضا کو نیشنل سٹریٹیجک کی کمان سونپی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں