ٹانک کے علاقے منجی خیل میں پولیس چوکی پر مبینہ خودکش حملے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ 2 دہشت گرد ہلاک

ضلع ٹانک کے علاقے منجی خیل میں پولیس چوکی پر مبینہ خودکش حملے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارود سے بھری گاڑی چوکی کی جانب بڑھ رہی تھی، جسے اہلکاروں نے روک لیا۔ بعد ازاں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، جس میں مبینہ خودکش حملہ آور اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جانی نقصان اور دیگر تفصیلات کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ضلع ٹانک منجی خیل کیمپ پر بارود بھری گاڑی کے حملے میں 35 سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس چیک پوسٹ پر تقریباً 40 پولیس اور فوجی اہلکار تعینات تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں