24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ، طیارے ہٹا دیے گئے ، خوف یا خفیہ منصوبہ بندی ، سیز فائر کے باوجود 24 بھارتی ایئرپورٹ مسلسل بند ہیں جبکہ 444 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ امرتسر ، سری نگر ، جموں ، لداخ ، دھرم شالا ، شملہ ، آدم پور اور چندی گڑھ کی آج بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کاشان گڑھ ، راجکوٹ ، ہیر اسر ائیر پورٹ کا فلائٹ اپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔ 24 ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔ امرتسر ایئرپورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں تمام منسوخ ، سیسنا طیارہ موجود ہے۔ 7 دن سے بند سری نگر ائیر پورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہوئیں ، کوئی طیارہ بھی موجود نہیں ہے۔ لداخ کے لیح کوشک ائیر پورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں ، فلائٹ شیڈول کے مطابق جموں ایئر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے ہیں۔ دھرم شالہ کی 14 پروازیں منسوخ ، پنجاب سول ایوی ایشن کا ایک گلوبل رینجر جہاز موجود ہے ، چندی گڑھ کی آج کی تمام 70 پروازیں منسوخ ، گراؤنڈ پر 4 چھوٹے جہاز کھڑے ہیں۔ جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، 505 جیٹ رینجر ایکس موجود ہے۔ راجکوٹ ہیراسر ایئرپورٹ 20 پروازیں آج بھی منسوخ ، 7 دن سے کسی ایئر لائن کا کوئی جہاز نہیں اتر سکا ہے۔ گجرات کے بھوج ائیر پورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ ہیں، کوئی جہاز بھی نہیں آ سکا ، کلو بونٹر 6 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام منسوخ، ایئرپورٹ خالی ہے۔ جالندھر کے آدم پور ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ ہیں کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔شملہ کی یومیہ 4 پروازیں آج بھی منسوخ ، ایئرپورٹ پر 6 دن سے 1 طیارہ اور 1 ہیلی کاپٹر موجود ہے ، لدھیانہ ائیر پورٹ کی آج کی 2 پروازیں منسوخ ہیں ، اب کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔بٹھنڈا ائیر پورٹ کی 4 سہارن پور کی پروازیں منسوخ اور وہاں 4 طیارے موجود ہیں۔ بیکانیر نال کی 4 پروازیں بند ، 7 دن سے انڈین ائیر فورس کا لاک ہیڈ میریٹن سی 130 جے 30 ہر کولیس طیارہ موجود ہے۔ کشن گڑھ کی 10 پروازیں منسوخ ، ایویانا ایوی ایشن اکیڈمی کے 6 پائپر آرچر طیارے 7 دن سے موجود ہیں۔ سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔ ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔کاندھلا کی یومیہ کی 2 پروازیں آج بھی منسوخ ، سپائس جیٹ ایئر کے طیارے کے گوا منتقل کردیا گیا۔ جام نگر کی 2 ، کیشود کی 4 پروازیں منسوخ ، پور بندر ، راج کوٹ ائیر پورٹ پر کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
اہم خبریں
پشاور: زہریلے مشروم کھانے سے تین بچوں کی موت، ایل آر ایچ میں مبینہ غفلت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میں زہریلے مشروم کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی اموات کے معاملے پر محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں نے قریبی کھیتوں سے لائے گئے مشروم کھائے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ واقعے میں چار دیگر افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم انہیں بروقت طبی سہولیات اور انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بستر فراہم نہیں کیے گئے، جس کے باعث ان کی جانیں ضائع ہوئیں۔ ورثاء نے علاج میں مبینہ غفلت اور سہولیات کی عدم فراہمی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان الزامات کی آزادانہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی واقعے کی وجوہات، طبی سہولیات کی دستیابی، ایمرجنسی سروسز میں ممکنہ تاخیر اور متعلقہ طبی عملے کے فیصلوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو اسپتال کا ریکارڈ چیک کرنے اور متعلقہ عملے سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران طبی غفلت، طریقہ کار کی خلاف ورزی یا انتظامی کوتاہی سامنے آنے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ڈاکٹر احمد فیصل کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری صحت اور چائلڈ اسپیشلسٹ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو تین روز کے اندر دستاویزی شواہد کی بنیاد پر حقائق پر مبنی رپورٹ اور سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی سہولیات، مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی اور مبینہ غفلت کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
افغانستان کے چار صوبوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وطن واپس آنے والے 1,226 خاندانوں کو مستقل رہائش فراہم کرنے کے لیے رہائشی پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل، چیئرمین واپڈا کا دیامربھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا
انگور اڈہ میں افغان فورسز کی مبینہ فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، 5 زخمی؛ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ
اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، عرب جماعتوں کی تاریخی کامیابی، کسی بھی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہ ہوسکی