ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان تہران میں اہم ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے
پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 26 اکتوبر 2026 کو سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچا ہے، جہاں پاکستانی حکام سعودی عرب اور ترکیہ کے وفود کے ہمراہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مکہ معاہدے سے وابستہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام ایرانی حکام کے ساتھ علاقائی رابطہ کاری اور سکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جبکہ پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر کر رہے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق وفود کی ملاقات میں مغربی ایشیا کے لیے مقامی سطح پر سکیورٹی نظام تشکیل دینے کے تصور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی نے بتایا کہ سعودی وزیر دفاع، پاکستانی آرمی چیف اور ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن ایران کا دورہ کریں گے۔
روئٹرز کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور فریقین علاقائی سکیورٹی اور سفارتی رابطوں پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔