آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کو کیس واپس لینے سے روک دیا

9 اور 10 مئی مقدمات میں اہم پیشرفت، آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کو کیس واپس لینے سے روک دیا۔

ریڈیو پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع جاری

ریڈیو پاکستان نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی ہے کہ پشاور میں کیس کی سماعت پر خیبرپختونخوا حکومت اثر انداز ہونا چاہتی ہے اسلیے کیس کو اسلام آباد یا پنجاب کے کسی عدالت منتقل کیا جائے۔

ریڈیو پاکستان کا وہی کیس ہے جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت سابق وزراء اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کو نامزد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے لیکن پولیس کی جانب سے تاحال چلان جمع نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال 9 اور 10 مئی مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ریڈیو پاکستان کیس بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں