ایمبولنس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 1122 کے اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے

ہکلا انٹرچینج، ہکلا سے ڈیرہ اسماعیل خان خان موٹر وے پر ریسکیو1122 تحصیل جنڈ کی ایمبولینس جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ سے بے نظیر(جنرل) ہسپتال راولپنڈی PTS کا مریض شفٹ کرنے جا رہی تھی،کہ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے،جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موقع پر موت واقع ہو گئی ہے،جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں،اطلاع ملنے پر فوری طور پر ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں ہیں، جنہوں نے 3زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے5افراد کی لاشوں سمیت راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے میں ریسکیو1122تحصیل جنڈ کا ایک ریسکیو اہلکار (وقار احمد LTV) شدید زخمی ہے، جبکہ دوسرا ریسکیو 1122تحصیل جنڈ کا اہلکار (عمران EMT) بھی شہید ہو گیا ہے،حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں 3خواتین اور2مرد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں