اٹک ۔ سی پیک پر کھڑپہ انٹرچینج پنڈی گھیب کے قریب بکھر سے راولپنڈی جانے والی کار سامنے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایف ڈبلیو او کی ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں سید صالح شاہ ولد سید سلطان شاہ اور فیاض حسین ولد غلام فرید شامل ہیں۔ ۔ زخمیوں میں 45 سالہ ناظم ولد اسلم اور 48 سالہ جاوید اقبال ولد فضل داد شامل ہیں۔