بھار تی جارحیت کاافواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر امریکا میں آباد پاکستانی بھی خوشی سے نہال ہیں۔معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں بھی یوم تشکرمنایا گیا،جس کا اہتمام پاکستانی اورکشمیر محبان وطن نے کیاتھا، تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری، فرینڈزا ٓف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب ،کمیونٹی رہنماحفیظ خان ، امیرمکھانی اور عابد ملک نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعاکی گئی ، شرکا نے تکبیر ،پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ ملی نغموں نے تقریب کا جوش بڑھایا، مقررین نےخطاب میں افواج پاکستان ملک کے دفاع، سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے ان کی قربانیوں، حوصلے اور عزم و استقلال پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کاکہناتھاکہ اوورسیز پاکستانی بھی ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہیں یومِ تشکر پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ دشمن قوتوں کے خلاف جس استقامت اور قربانی کا مظاہرہ ہماری افواج نے کیا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔آج دنیا پاکستان کی بہادری معترف ہے ، جبکہ بھارت عالمی تنہائی کاشکارہے ،ہمارے شاہینوں نے دشمن کے رافیل طیاروں کا گھمنڈ خاک میں ملادیا، اس موقع پر امریکی صدرٹرمپ کا بھی جنگ بندی میں کرداراداکرنے پرشکریہ اداکیا گیا
اہم خبریں
پشاور: زہریلے مشروم کھانے سے تین بچوں کی موت، ایل آر ایچ میں مبینہ غفلت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میں زہریلے مشروم کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی اموات کے معاملے پر محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں نے قریبی کھیتوں سے لائے گئے مشروم کھائے تھے، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ واقعے میں چار دیگر افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم انہیں بروقت طبی سہولیات اور انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بستر فراہم نہیں کیے گئے، جس کے باعث ان کی جانیں ضائع ہوئیں۔ ورثاء نے علاج میں مبینہ غفلت اور سہولیات کی عدم فراہمی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان الزامات کی آزادانہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی واقعے کی وجوہات، طبی سہولیات کی دستیابی، ایمرجنسی سروسز میں ممکنہ تاخیر اور متعلقہ طبی عملے کے فیصلوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو اسپتال کا ریکارڈ چیک کرنے اور متعلقہ عملے سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران طبی غفلت، طریقہ کار کی خلاف ورزی یا انتظامی کوتاہی سامنے آنے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ڈاکٹر احمد فیصل کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری صحت اور چائلڈ اسپیشلسٹ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو تین روز کے اندر دستاویزی شواہد کی بنیاد پر حقائق پر مبنی رپورٹ اور سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی سہولیات، مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی اور مبینہ غفلت کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
افغانستان کے چار صوبوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وطن واپس آنے والے 1,226 خاندانوں کو مستقل رہائش فراہم کرنے کے لیے رہائشی پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل، چیئرمین واپڈا کا دیامربھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا
انگور اڈہ میں افغان فورسز کی مبینہ فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، 5 زخمی؛ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ
اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، عرب جماعتوں کی تاریخی کامیابی، کسی بھی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہ ہوسکی