گوگل کے اے آئی ٹولز کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ، صرف 6 ہفتوں میں اینٹی گریویٹی ٹوکنز کا روزانہ استعمال 82 فیصد بڑھ گیا

گوگل کے اے آئی ٹولز کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ، صرف 6 ہفتوں میں اینٹی گریویٹی ٹوکنز کا روزانہ استعمال 82 فیصد بڑھ گیا

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے کہا ہے کہ گوگل کے پیڈ اے پی آئیز پر استعمال کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جبکہ اینٹی گریویٹی (Antigravity) ٹوکنز کا روزانہ استعمال آرگن کے لانچ کے بعد صرف 6 ہفتوں میں 82 فیصد بڑھ گیا ہے۔

سندر پچائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اے آئی ٹیکنالوجی اور ماڈلز پر صارفین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی اور فیڈ بیک پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلز کی بہتری کے لیے موصول ہونے والی تجاویز بھی انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے گوگل ڈیپ مائنڈ، ریسرچ، انفراسٹرکچر، سروسز، سکیورٹی اور پروڈکٹ ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں اے آئی ٹیکنالوجی کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھانے اور مصنوعات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں، جبکہ مزید پیش رفت بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں