اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد میں جاری ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے جاری تازہ ترین سیاسی و سفارتی کوششوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔