جناح کنونشن سینٹر میں کانفرنس کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار سیڑھیوں سے گر کر زخمی

جناح کنونشن سینٹر میں کانفرنس کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار سیڑھیوں سے گر کر زخمی

اسلام آباد: جناح کنونشن سینٹر میں جاری کانفرنس کے دوران ایک غیر ملکی سرمایہ کار سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے۔

زخمی سرمایہ کار کی شناخت ڈیوڈ ایبٹ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ایکسکیلیبر اسمارٹ میپنگ (XCALIBUR Smart Mapping) سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں ڈیوڈ ایبٹ کے چہرے اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں