اسلام آباد، 4 نومبر
**برطانیہ کے آسمانوں پر پی آئی اے کی مزید پروازیں، برمنگھم بھی براہِ راست فضائی نیٹ ورک میں شامل**
پی آئی اے یکم دسمبر سے اسلام آباد اور برمنگھم کے درمیان ہفتہ وار تین براہِ راست پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔
برمنگھم کے لیے ابتدائی طور پر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
برمنگھم کی پروازوں سے برطانیہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد کو براہِ راست فضائی سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
پی ائی اے کیلئے برطانیہ انتہائی اہم فضائی روٹ ہے اور کوشش ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی مجموعی تعداد 23 تک بڑھائی جائے
**ترجمان پی آئی اے**