چین کی ریاستی کونسل کے پارٹی ارکان کے سرکردہ گروپ نے سی پی سی کے عمومی اجلاس کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے پارٹی ارکان کے سرکردہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے 5 ویں عمومی اجلاس کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس کی صدارت کی جو ریاستی کونسل کے پارٹی ارکان کے سرکردہ گروپ کے سیکرٹری بھی ہیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ عمومی اجلاس میں پارٹی کے سخت اور مکمل خود حکمرانی کو ہر لحاظ سے سختی سے برقرار رکھنے سے متعلق منظور کی گئی قرارداد میں موجودہ اور آنے والے دور میں پارٹی کی نگرانی، نظم و نسق، ترقی اور مضبوطی سے متعلق چیلنجز اور ذمہ داریوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کی سخت اور مکمل خود حکمرانی کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے مجموعی تقاضوں اور اہم ترجیحات کا تعین بھی کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاستی کونسل کے پارٹی ارکان کا سرکردہ گروپ اور ریاستی کونسل کے تمام محکمے عمومی اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کرنے اور ان پر عملدرآمد کو موجودہ اور آنے والے عرصے میں ایک اہم سیاسی ترجیح بنائیں۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ پارٹی کے سخت اور مکمل خود حکمرانی سے متعلق تقاضوں کو حکومتی امور کے ہر شعبے اور ہر مرحلے میں نافذ کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ ریاستی کونسل اور اس کے تمام محکمے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبہ بندی پر عملدرآمد میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے ثابت قدم رہیں گے۔