وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سول سیکرٹریٹ ملازمین کو 30 منٹ میں حاضر ہونے اور رات 11 بجے تک ڈیوٹی کا حکم، سیکرٹریٹ بند کرنے والے کو برطرف کرنے کی وارننگ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سول سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کو 30 منٹ کے اندر حاضر ہونے اور رات 11 بجے تک ڈیوٹی کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ جس نے سول سیکرٹریٹ بند کیا ہے، اسے نوکری سے فارغ کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ اور سابق فاٹا سیکرٹریٹ خالی کرا لیے گئے تھے، جبکہ سول سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی اور دفاتر بند کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
وزیراعلیٰ کے اس حکم کے بعد سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی حاضری اور سرکاری دفاتر کی بحالی سے متعلق صورتحال اہمیت اختیار کر گئی ہے۔