موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، M-1 اور M-14 سمیت جی ٹی روڈ اٹک خورد مقام پر آج شام سے ٹریفک کے لیے بند
اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق 23 ستمبر 2026 بروز بدھ شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
موٹروے پولیس کے مطابق M-1 پر اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول، سنگجانی/AWT، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔
اسی طرح موٹروے M-14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز بھی بند ہوں گے۔
موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ N-5 پر اٹک خورد کے مقام پر بھی 23 ستمبر کی شام سے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بندش رہے گی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے M-1 پر غیر ضروری سفر سے گریز اور سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تازہ ایڈوائزری کے مطابق M-1 رات 11 بجے سے تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔
دوسری جانب M-2 لاہور-اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک ایڈوائزری کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔